
کولوراڈو میں حملہ کرنے والا مصری باشندہ نکلا
حملے کا مشتبہ شخص حملے کے دوران فلسطین آزاد ہی کے نعرے لگا رہا تھا،ایف بی آئی
پیر 2 جون 2025 15:04
(جاری ہے)
بولڈر پولیس کے سربراہ اسٹیفن ریڈفرن کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے مظاہرے کے قریب پیش آیا، جو غزہ میں اسرائیلی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیا گیا تھا، اور اس کے بارے میں فی الوقت معلومات انتہائی ابتدائی ہیں۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اس واقعے کو ایک ہدفی دہشت گرد حملہ قرار دیا۔امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ کولوراڈو حملے کا مشتبہ شخص حملے کے دوران فلسطین آزاد ہی کے نعرے لگا رہا تھا اور اس نے دیسی ساختہ شعلہ پھینکنے والا ہتھیار استعمال کیا۔کولوراڈو کے اٹارنی جنرل فل ویزر کا کہنا تھا کہ واقعے کو اس تناظر میں نفرت پر مبنی جرم سمجھا جا سکتا ہے کیوں کہ یہ حملہ ایک مخصوص گروہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ تاہم بولڈر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ کسی حتمی محرک کے بارے میں رائے دینا قبل از وقت ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال اسے دہشت گرد حملہ قرار نہیں دے رہے، اور یہ بھی بتایا کہ متاثرین جلنے کے زخموں میں مبتلا ہیں۔یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب پیدل چلنے والوں کے راستے پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حق میں مظاہرین جمع تھے۔ اس سلسلے میں Anti-Defamation League نامی یہودی تنظیم نے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ اس واقعے سے با خبر ہے، جو ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔تنظیم کے مطابق، یہ تقریب یہودی برادری کے افراد کا ایک ہفتہ وار اجتماع تھا، جس میں وہ قیدیوں کی حمایت میں دوڑنے یا چلنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ قیدی سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران پکڑے گئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.