Live Updates

ریاست بحران میں ڈوبی عوام مایوس نئی سیاسی جماعت وقت کی ضرورت بن گئی، محمد طاہر کھوکھر

ریاست کو ایک سیاسی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے عوام کے ووٹ کا تقدس بار بار پامال کیا جا رہا ہے

پیر 2 جون 2025 16:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر کا آزاد کشمیر کی سیاسی و معاشی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار ریاست آزاد کشمیر اس وقت شدید بحران اور سیاسی افراتفری کا شکار ہے جبکہ عوام غربت مہنگائی اور بے یقینی کی دلدل میں ڈوب چکے ہیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ریاستی ادارے مفلوج نظام مایوس، اور قیادت ناکام ہو چکی ہے عوام کے ووٹ کا تقدس بار بار پامال کیا جا رہا ہے اور ریاست کو ایک سیاسی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں ہر نیا نظریہ عوام پر آزمائش بن کر مسلط ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب مزید سیاسی تجربات کی کوئی گنجائش نہیں ریاستی عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں اور انہیں ایسی نئی اور مخلص سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جو ان کے زخموں پر مرہم رکھ سکے غربت اور مہنگائی کے چنگل سے نکال سکے اور ایک پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ سکے آزاد کشمیر وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے جبکہ حکمران طبقات صرف اقتدار کے کھیل میں مصروف ہیںعوام کو دردر کی ٹھوکریں اور لیڈروں کو پروٹوکول یہ ظلم اب نہیں چلے گا انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحت اور انڈسٹری کو فروغ دے کر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ روایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کریں اور ایک ایسی نئی سیاسی قوت کو آگے لائیں جو ریاست کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے یہ وقت فیصلہ کن ہے عوام اگر اب نہ جاگے تو آنے والی نسلیں بھی انہی محرومیوں کا شکار رہیں گی عوام بڑھتے ہوئے مسائل، مہنگائی اور غربت کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں عوام کی مایوسی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور ریاست اب مزید سیاسی تجربات کی متحمل نہیں ہو سکتی اس وقت ریاست کو ایک مخلص اور حقیقی عوامی سیاسی جماعت کی اشد ضرورت ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے ریاست میں اپنے وسائل کی موجودگی کے باوجود عوام مسائل کا شکار ہیں اور بدقسمتی سے حکمران طبقہ عوامی مشکلات سے چشم پوشی کر رہا ہے ریاستی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیاجائے تاکہ آزاد کشمیر ایک باوقار اور خوشحال ریاست بن سکے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات