Live Updates

سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت مہنگی پڑ گئی، آسام میں 81 افراد گرفتار

یہ افراد قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور اب جیل میں بند ہیں،وزیراعلی ہمانتا بسوا سرما

پیر 2 جون 2025 17:01

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پاکستان سے ہمدردی رکھنے کے الزام میں 81 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کے وزیراعلی ہمانتا بسوا سرما نے دعوی کیا ہے کہ یہ افراد قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور اب جیل میں بند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں یا بھارت مخالف پوسٹس پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے، اور اسی بنیاد پر یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔پولیس کے مطابق، گرفتار ہونے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا پرچم شیئر کیا تھا، جسے ملکی سالمیت کے خلاف قدم قرار دیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات