Live Updates

عوام کے مسائل کا حل و حقوق کا حصول پاکستان بنانے والی مسلم لیگ کریگی،سرائی نیاز حسین خاصخیلی

ق لیگ کو ہرسطح پر فعال و منظم کررہے ہیں سندھ میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے،کنورارشدعلی خان/صادق شیخ

پیر 2 جون 2025 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل و حقوق کا حصول پاکستان بنانے والی مسلم لیگ کریگی لیکن اسکے لئے بزرگوں و نوجوانوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ میں منعقدہ اہم تنظیمی جائزہ اجلاس سے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ ق لیگ کو ہرسطح پر فعال و منظم کررہے ہیں سندھ میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے تمام سابقہ عہدیداران و کارکن اپنی یوسی سطح کی تنظیم مکمل کرلیں، اس موقع پر مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا شہری بجلی۔

(جاری ہے)

پانی اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں کراچی کے نوجوان اپنے آباواجداد کی جماعت مسلم لیگ میں شامل ہوجائیں ہم انکی آواز بن جائیں گے اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان نے ق لیگ کی تنظیمی کارکردگی کے تحریری رپورٹ پیشں کی جسں پر مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی۔ جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا، اجلاس میں مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ اور شاہد عباسی. رمیز منظور روفی بھی شریک تھے،
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات