سندھ ہائیکورٹ،جماعت اسلامی کی شہر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست خارج ہونے سے متعلق اپیل پرنوٹس جاری

پیر 2 جون 2025 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی شہر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست خارج ہونے سے متعلق اپیل پر نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی شہر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست خارج ہونے سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ درخواست شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہے۔ ایک سماعت پر درخواست گزار پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست خارج کردی تھی۔ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے، درخواست کو بحال کیا جائے۔ عدالت چاہے تو درخواست گزار پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔ عدالت مے ریمارکس دیئے کہ ہم نوٹس جاری کررہے ہیں، جواب آجائے تو دیکھتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔