Live Updates

وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت بجٹ کےحوالے سے اعلی سطح کا اجلاس

پیر 2 جون 2025 22:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت بجٹ کےحوالے سے اعلی سطح اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سیکرٹری مالیات نے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بجلی اور آٹے کی مد میں دی جانے والی سبسڈی 71 ارب روپے کے خسارے کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورا کیا جائے ۔ آمدہ بجٹ میں عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر شامل کریں گے، صحت، تعلیم کے شعبے میں ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت بجٹ میں عام شہری کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی طور پر فنڈز مختص کرے گی، انفراسٹرکچر کی ترقی سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات