Live Updates

بیرسٹر سیف کا کوہستان کرپشن سکینڈل بارے بیان جھوٹ پر مبنی ہے،نگران حکومت میں جے یو آئی کا کوئی کردار نہیں تھا، اویس علی شاہ

جس کا پاکستان بھر میں کوئی حلقہ انتخاب نہ ہو وہ کس منہ سے پاکستان کی سیاست پر بات کرتا ہے، پی ٹی آئی کارکنان عمران خان سے پوچھیں بیرسٹر سیف کس حیثیت میں صوبائی حکومت کے ترجمان بنے، رہنماء جے یو آئی

پیر 2 جون 2025 20:55

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)جمعیت علما اسلام تحصیل صوابی کے یوتھ صدر اویس علی شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان واضح کیا ہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف کا کوہستان کرپشن سکینڈل بارے بیان جھوٹ پر مبنی ہے،نگران حکومت میں جے یو آئی کا کوئی کردار نہیں تھا، بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پیراشوٹ پالیٹکس کی ہے،پہلے الطاف حسین،پھر مشرف اور آج کل پی ٹی آئی حکومت میں برائے نام ترجمان ہیںجس کا پاکستان بھر میں کوئی حلقہ انتخاب نہ ہو وہ کس منہ سے پاکستان کی سیاست پر بات کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی کردار سب پر واضح ہے ,ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انکو اپنا سیاسی استاد سمجھتی ہیں ,بیرسٹر سیف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے مولانا فضلِ الرحمن کا نام لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنانِ کو چاہئے کہ وہ عمران نیازی سے پوچھیں کہ آخر بیرسٹر سیف خیبرپختونخوا کے ترجمان کس حیثیت سے بنے ہیں ،جمیعت علما اسلام کے رہنماں کے خلاف جھوٹے الزامات نہ لگائیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات