* پی پی52 کے ضمنی الیکشن میں ساہووالہ پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ ، پی ٹی آئی کے 21نامزد اور250 نامعلوم کارکنوں پر مقدمہ درج

پیر 2 جون 2025 21:10

Vسمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)سمبڑیال پی پی52 کے ضمنی الیکشن میں ساہووالہ پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ کرنے ،پولنگ عملہ کو یرغمال بنانے پولیس پارٹی کو تشدد کر کے زخمی کرنے ،بیلٹ پیپرچھیننے اورسرکاری گاڑی کو نقصان پہچانے پر پی ٹی آئی کے 21نامزد اور250 نامعلوم کارکنوں پر مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال پولیس رپورٹ کے مطابق سمبڑیال حلقہ پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کے پولنگ اسٹیشن 63 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہووالہ میں منعقدہ پولنگ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عملہ پولنگ کو یرغمال بنا کر ووٹ بکس اوربیلٹ ،پیپر ووٹ ضائع کرنے کے مقصد کے لیے چھیننے کی کوشش کی اطلاع پر پولیس نفری پہنچ گئی اورکارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن معاملہ رفع دفع نہ ہوسکا، پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسلح آتشیں اسلحہ، ڈنڈے سوٹے ،اینٹ روڑے ، پتھر مارنے شروع کردیئے بیلٹ پیپر بکس چھیننے کی کوشش کی اورپولیس پارٹی پر حملہ کردیا، ملزمان نے اپنے اپنے دستی اسلحہ سے جانے سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس نفری نے دیواروں کی آڑ لے کر اپنی جان بچائی، ڈنڈبردار افراد نے دستی ڈنڈوں اورپتھرائو سے پولیس اہلکاروں علی احمد، نوید علی ، روحیل مشتاق کو زخمی کردیا اورسرکاری گاڑی موبائل نمبر1کی مین سکرین فائرنگ سے توڑ کر باڈی کو بھی نقصان پہنچایا اورالیکشن کمین کی طرف سے عملہ پولنگ اسٹیشن کومہیا کردہ گاڑی کی بھی پچھلی سکرین کو توڑ کر باڈی کو بھی نقصان پہنچایاپولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اکادکا ہوائی فائر کیے جس سے ملزمان فرارہوگئے، تھانہ سمبڑیا ل پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر ارشاد احمد دوھوتھڑ کی مدعیت میں اقدام قتل ،پولیس پارٹی پر حملہ کر کے زخمی کرنے ،بیلٹ پیپر چھیننے ، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے ،پولنگ عملہ کو یرغمال بنانے جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت 21نامزد ملزمان بدرسپرا ولد ناصر سپرا، عمرا ن حسین ولد غلام حسین ، عاطف نور المعروف مون ولد محمد رفیق، ملک عمر ولد ملک محمد لطیف ، گل شیر عرف کالے خاں ولد عنصر سکنہ ساہووالہ ،وقاص ولد شبیر احمد ،اعجاز عرف ججا ولد محمد اصغر،علی ولد محمد نواز چیمہ ، فیصل شریف ولد محمد شریف چیمہ ، حسن ولد محمد اسلم چیمہ ساکنان بلوچک ،شجر ولد رمضان چیمہ ، علی وڑائچ ولد مٹھو وڑائچ، احد علی ولد محمد شاہد ،سعید چیمہ ولد محمد بوٹا چیمہ ، چاند ولد محمد انور چیمہ ،عدنان مہر ولد نامعلوم ،ملک عطاء ولد ملک ندیم ،امیر حمزہ ولد رانا جہا ں ،ہاشم ولد اکرم مہر ، رانا عاطف ولد نصیب علی ،سکندر اختر ولد محمد صادق ساکنان ساہووالہ سمیت 250کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اس ضمن میں جب پی ٹی آئی کارکنوں سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ جھوٹے اورمن گھڑت الزامات لگا کر ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔