ّریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت چولستان میں خشک سالی اقدامات بارے اہم اجلاس

پیر 2 جون 2025 21:30

zلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت چولستان میں خشک سالی اقدامات بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ایم ڈی چولستان ،محکمہ آبپاشی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر ڈی جی خان اور کمشنر بہاولپور نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو خشک سالی صورتحال اور اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ چولستان فورٹ منرو اور تھل میں خشک سالی کے باعث جامع منصوبہ کی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیمز میں پانی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر چولستان کے دور دراز علاقوں میں پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پائپ لائنز اور واٹر باؤزرز کے ذریعے دور دراز علاقوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ کمشنر بہاولپور و ڈی جی خان نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں اور اقدامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنرز کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ 50 ہزار لیٹر سے زائد صاف پانی چولستان کے باسیوں کو فراہم کیا جا چکا ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے چولستان میں اقدامات پر انتظامیہ کو شاباش دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں نے بروقت اقدامات کیے۔ پانی بنیادی ضرورت، گرمی میں فراہمی ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ صاف پانی کی فراہمی صحراؤں میں بڑا چیلنج ہے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔