Live Updates

ژ*پاکستان ایکسپریس ٹرین کو حادثہ کیسے پیش آیا ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

پیر 2 جون 2025 21:30

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) ملتان ڈویژن میں مبارک پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کے حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق بوگی کی مینٹی ننس نہ ہونے سے بوگی ہاٹ ایکسل ہو گئی۔ ہاٹ ایکسل ہونے سے پن ٹوٹ گئی جس سے بوگی کے نیچے سے پوری ٹرالی باہر نکل گئی۔

(جاری ہے)

ٹرین حادثے سے ریلوے کی 2 بوگیوں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگئے جس کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ریلوے حکام نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے گریڈ 19 کے 3 افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کا پٹریوں سے اترنا اور ان مینڈ لیول کراسنگ پر کئی حادثے رونما ہو چکے ہیں جس کے سبب مسافر بھی کم ہوگئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات