
ذ*لاہور پولیس آپریشنزونگ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈائون
پیر 2 جون 2025 21:30
(جاری ہے)
چوہنگ کے علاقے سے شہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزمان ڈولفن جوانوں نے دھر لیئے۔
گرفتار ملزمان میں قربان اور ساجد شامل ہیں۔ ڈولفن ٹیم نے سیف سٹی کی کال پرفوری ریسپانس کرتے ہوئے ازمیر ٹاؤن سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل برآمدکر لیئے گئے۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل بھی جاری ہے۔ ناکہ سگیاںپر تعینات جوانوں نے خواتین کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان خاتون سمیت گرفتارکر لیئے۔ ناکہ پر موجود اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا۔گاڑی کی تلاشی پر 100 سے زائد مختلف برانڈ کی شراب کی بوتلیں برآمدہوئیں۔ ملزمان گاڑی پر خواتین کی آڑ میں شراب سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں۔نیو انارکلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 02 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ منشیات فروشوں کی شناخت عمران اور ٹونی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی آئس برآمد کی گئی۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی انتھک محنت اور کوشش سے کزن کے ہمراہ گھر سے نکلنے والی بچیوں کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا ۔ تین سالہ ایان اپنی کزنوں 7 سالہ ہادیہ اور 4 سالہ ہانیہ کے ہمراہ گھر سے نکلے اور راستہ بھٹک گئے۔ والدہ نے تلاش کرنے کے بعد بیٹے سمیت بھانجیوں کے اغوا ء کا مقدمہ درج کروا دیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بچوں کو تلاش کرنے کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی۔بچوں کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ پولیس نے رات بھر تلاش کرنے کے بعد بچوں کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ لخت جگر اور بچیوں کے بحفاظت ملنے پر والدہ نے شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرآئس کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے بین الااضلاعی 2 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں بابر اور مدثر شامل ہیں۔ ملزمان کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں منشیات سپلائی کرنے کا دھندہ کرتے تھے ۔ ملزمان مطلوبہ لوکیشن پر کپڑا سپلائی کرنے کے بہانے منشیات سپلائی کرنے آئے تھے ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 4 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آن لائن آرڈر پر مختلف صوبوں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی کی ہدایت پر چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی مثال قائم کر دی۔ پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدلتے ہوئے 03 سالہ نور فاطمہ کو والدین سے ملوا دیا۔بچی گھر سے باہر کھیلنے نکلیاور واپسی پر گھر کا راستہ بھول گئی۔ بچی کی تلاش کے لیے الیکٹرانک و سوشل میڈیا، کیمرے، اعلانات، وائرلیس کالز سے مدد حاصل کی گئی۔ چند گھنٹوں کی کاوش سے چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے بچی کو تلاش کر لیا۔ 03 سالہ نور فاطمہ کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ ڈیفنس اے پولیس نے دورانِ پٹرولنگ 03 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں بشارت ،جمیل وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 03 کلو سے زائدچرس اور 300 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ اسی طرح باٹا پور کے علاقے میں رشتے داروں کی آپس میں لڑائی جھگڑے کا وقوعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 45 سالہ نبیلہ اور 17 سالہ جنیشہ ہلاک ہوگئیں۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس کا فوری ایکشن کرتے ہوئے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 03 نامزد ملزم ندیم، اویس اور طارق کو گرفتارکر لیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک سنیچر گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں فیملی سے قیمتی موبائلز اور نقدی چھینی تھی۔ریکارڈ یافتہ ملزم شاہد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔ لاہور پولیس کااپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد قیصر کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔کانسٹیبل محمد قیصر 02 جون 2021 کو تھانہ سندر تعینات تھے۔موہلنوال چوک پر15 پر واردات کی کال موصول ہوئی۔آپ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے تو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے تھے۔ آپ کے والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ بھی 25 جنوری 2011 کو چہلم شہداء کربلا کے موقع پر خودکش بمبار کو روکتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔آپ کے والد کی بہادری کے اعتراف میں حکومت نے انہیں قائداعظم پولیس میڈل سے نوازاتھاجبکہ آپکے 02 بھائی کانسٹیبل محمد فیصل اورکانسٹیبل احمد علی محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
-
عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے
-
اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
-
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو
-
جعلی حکومت نے بغض عمران خان میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر رکھا ہے، بیرسٹر سیف
-
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
-
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
-
حج مساوات انسانی کا عظیم مظہرہے:شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کی ملاقات
-
پاکستان کو اسوقت سیاسی استحکام ،قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے‘آصف علی زرداری
-
کردار سنوارنا آسان نہیں، محنت طلب کام ہے، علامہ الیاس قادری
-
پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،بلاول بھٹوزرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.