
uسکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
گ*بھارتی حکومت کی طرف سے سکھوں کو پاکستان آنے کے لیے این اوسی ملنے کی توقع نہیں
پیر 2 جون 2025 21:55
(جاری ہے)
اس کشیدگی اور تناؤ کے باوجود متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کا پہلا گروپ (اگر انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت مل گئی) 9 جون بروز پیر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
یاتری سب سے پہلے گوردوارہ جنم استھان، ننکانہ صاحب جائیں گے جہاں قیام کے دوران وہ مقامی گوردواروں کی زیارت کریں گے۔ننکانہ صاحب میں دو روزہ قیام کے بعد یاتری 11 جون کو گوردوارہ سچا سودا، فاروق آباد کے راستے حسن ابدال روانہ ہوں گے۔ 12 جون کو وہ گوردوارہ پنجہ صاحب میں قیام کریں گے اور اس موقع پر مسلمان بزرگ صوفی بابا ولی قندھاری کی درگاہ پر بھی جا سکیں گے۔ 13 جون کو یاتری نارووال کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ گوردوارہ دربار صاحب، کرتارپور میں حاضری دیں گے اور 14 جون کو وہیں قیام کریں گے۔شیڈول کے مطابق 15 جون کو یہ قافلہ گوردوارہ روڑی صاحب، ایمن آباد کے راستے لاہور پہنچے گا۔ یہاں 16 جون بروز پیر کو مرکزی مذہبی تقریب ’’بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب‘‘ منعقد ہوگی جس میں سکھ یاتری گرو ارجن دیو جی کی شہادت کی یاد میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب، لاہور میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ 17 جون کو یاتری لاہور میں قیام کریں گے جبکہ 18 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے۔اس کے بعد جون کے بھارتی سکھ یاتریوں کا دوسرا گروپ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے 22 جون بروز اتوار کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آئے گا۔ ان کا ابتدائی قیام بھی ننکانہ صاحب میں ہوگا جہاں وہ 23 جون کو مقامی گوردواروں کی زیارت کریں گے۔اسی طرح، 24 جون کو وہ گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کے راستے حسن ابدال روانہ ہوں گے اور اگلے روز پنجہ صاحب میں قیام کریں گے۔ 26 جون کو یہ قافلہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے گا اور 27 جون تک وہاں قیام کرے گا۔بعد ازاں، 28 جون کو یہ یاتری لاہور کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ 29 جون بروز اتوار کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی رسم گوردوارہ ڈیرہ صاحب، لاہور میں ادا کی جائے گی۔یاتری 30 جون کو لاہور میں قیام کریں گے جبکہ یکم جولائی 2025 کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔
مزید قومی خبریں
-
آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
-
عیدالاضحی، قسائی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے، اناڑی بھی میدان میں اتر آئے
-
اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا قاتل ہے،ثروت اعجاز قادری
-
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجز ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن سے گفتگو
-
جعلی حکومت نے بغض عمران خان میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کر رکھا ہے، بیرسٹر سیف
-
بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
-
خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہی: راجہ پرویز اشرف
-
حج مساوات انسانی کا عظیم مظہرہے:شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کی ملاقات
-
پاکستان کو اسوقت سیاسی استحکام ،قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے‘آصف علی زرداری
-
کردار سنوارنا آسان نہیں، محنت طلب کام ہے، علامہ الیاس قادری
-
پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،بلاول بھٹوزرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.