عدالت نے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنادی

پیر 2 جون 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) عدالت نے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنادی،شواہد مٹانے پر دو ملزمان کو دو دو سال قید اور جر مانہ کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس تھا نہ کو رال کے مقدمہ نمبر1673/22میں شہر ی فیصل الیا س کے اندھے قتل میں پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے تینوں ملزمان ارباب خلیل، فاروق اعظم اور معظم کو گرفتار کر کے ٹھوس شہادتوں اور ثبوتوں کی بناءتفتیش عمل میں لائی اور مقدمے کا چالان مجاز عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمے کا مکمل ٹرائل ہوا اور معزز عدالت نے تینوں ملزمان کوقصور وار ٹھہراتے ہوئے ملزم اربا ب خلیل کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی جبکہ شواہد مٹا نے پر دو ملزمان فاروق اعظم اور معظم کو دو دو سال قید اور جر مانے کی سزائے سنائی، ڈی آئی جی اسلام آبا د محمد جو اد طا رق نے تفتیشی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور نقد انعامات کااعلان کیا۔