Live Updates

yپاکستان کے ایک اعلیٰ سطح وفد کی شام کے وزیرخارجہ سے ملاقات ؂

پیر 2 جون 2025 22:40

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے شام کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی دمشق میں شامی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل فارن سیکرٹری شہریار اکبر خان نے کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور شام کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہریار اکبر خان نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے دوطرفہ و کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی، دونوں ممالک نے باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور شام نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات