Live Updates

کپواڑہ میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 جون 2025 11:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مرد اور خواتین سمیت مظاہرین دارالعلوم کے قریب جمع ہوئے اور قابض حکام کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک خاتون نے کہا کہ قابض انتظامیہ ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہم ماضی میں بھی متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرواچکے ہیں لیکن ہمارے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا۔مظاہرین کے مطابق وہ کئی مہینوں سے مشکلات کا شکار ہیں ۔مکینوں نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات