Live Updates

بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے، ترجمان پاک فوج

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور وہ خطے میں عدم استحکام کی بنیادی جڑ ہے، بلوچستان پاکستان کی معیشت اور ثقافت کا حصہ ہے اس کی ترقی دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھاتی، بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا ہلال ٹالک 2025 پروگرام کی تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 3 جون 2025 14:10

بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا یہ ہماری معیشت اور ثقافت ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے،بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور وہ خطے میں عدم استحکام کی بنیادی جڑ ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیراہتمام ہلال ٹالک 2025 پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ہلال ٹاکس کے تحت منعقدہ ایک فکری و علمی نشست میں شرکت کی جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ کرام شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے پھیلائے گئے گمراہ کن بیانیے اور ان کے مذموم عزائم سے اساتذہ کو آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ نئی نسل کو موثر انداز میں رہنمائی فراہم کر سکیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناہے کہ بلوچستان نہ صرف پاکستان کی معیشت اور ثقافت کا حصہ ہے بلکہ اس کی ترقی دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔فتنہ الہندوستان کے ایجنٹ بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ یہ دہشتگرد بھارت سے پیسے اور تربیت لیتے ہیں۔ بھارت کی سہولت کاری سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ایجنٹ بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں اور دہشتگرد بھارت سے تربیت اور مالی مدد حاصل کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کا مقابلہ گولی سے نہیں بلکہ تعلیم، روزگار اور ترقی سے ممکن ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والے، درحقیقت ان کے سہولت کار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے والے، دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔

کشمیر پاکستان کا ہے، رہے گا، اس میں کوئی شک نہیں، بھارت کی سٹریٹیجک غلط فہمیاں خاک میں مل چکی ہیں۔ افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں اور فوج ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے چاہے وہ پولیو مہم ہو یا دہشتگردی کے خلاف جنگ۔افواجِ پاکستان، عوام کی فوج ہے، ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں، یہ فوج پولیو سے لے کر دہشتگردوں تک، ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات