امداد کے منتظر بے گھرفلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید

منگل 3 جون 2025 14:20

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں امریکی امداد کے منتظر بیگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید جبکہ بیشتر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں فائرنگ کے واقعات میں 24 بیگھر فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں وزارتِ صحت نے بتایا کہ فائرنگ کے ان واقعات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔اسرائیل فوج کی جانب سے امداد لینے والے فسطینیوں پر فائرنگ کی تصدیق کی گئی ہے، اسرائیلی حکام کے مطابق انہوں ان فوجیوں کی شناخت کرلی جو ان واقعات میں ملوث ہیں۔