
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے شہر میں تشویش کی لہر تھی، آئی جی اسلام آباد پولیس
ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 113کیمروں کی مدد لی گی، 300کالز کا ڈیٹا دیکھاگیا،ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایا،علی ناصر رضوی کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
منگل 3 جون 2025
15:23

(جاری ہے)
پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں۔ قتل کیس کی تفتیش کیلئے113 کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں۔
300سے زیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا۔سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلووں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارے گئ۔اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ملزم کا تعلق پنجاب سے بتایاگیا تھا جسے پولیس نے رات گئے گرفتار کیا تھا۔ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی تھی ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا تھا۔ پولیس ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا ملزم کو فیصل آباد سے حراست میں لیاگیا تھا ۔پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کاکہنا تھا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ورثا سے شناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قبل ازیںٹک ثناءیوسف کی والد ہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سامنے آنے پر ملزم کو شناخت کرسکتے تھے۔والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم پیر کی شام 5 بجے ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی تھی۔ ثنا پر فائرنگ کرنے کے بعدملزم فرارہوگیا تھا۔مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق پیر کی شام 5 بجے نامعلوم ملزم ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر داخل ہوا۔ ملزم کی فائرنگ سے2 گولیاں ثنا یوسف کے سینے میں لگیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت شام 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراﺅزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیاء پر اطمینان کا اظہار
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ‘ وزیراعظم
-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن دے دی
-
صدرِزرداری اورسپیکرقومی اسمبلی کا بارشوں اور سیلاب سے ملک بھرمیں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.