عدالت نے گندم کی قیمت کے تعین سے متعلق درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی

منگل 3 جون 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں گندم کی قیمت کے تعین کے لئے کسان بورڈ پاکستان کی درخواست پر پنجاب اور وفاقی حکومت کے وکلا کو تفصیلی جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ حکام کے ساتھ ابھی میٹنگ نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کسانوں کا مسئلہ حکومتی سطح پر حل ہونا چاہیے، عدالت اس معاملے کو خود دیکھ رہی ہے، خلافِ آئین کوئی چیز نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے سرکاری وکلا کو مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔