مقبوضہ کشمیر ،قابض انتظامیہ نے مزید 3کشمیریوں کو سرکاری ملازتوں سے برطرف کردیا

منگل 3 جون 2025 16:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت تین مسلم سرکاری ملازمین کو آزادی پسند تنظیموں سے تعلق کا جواز بنا کر برطرف کردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری ملازمتوں سے برطرف کئے گئے کشمیریوں میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک سکول ٹیچر اور سرکاری میڈیکل کالج کا ایک جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں قابض انتظامیہ نے "قومی سلامتی کے مفاد میں"برطرف کرنے کے بعد جیلوں میں قید کر دیا ہے ۔اگست 2019 میں مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے قابض انتظامیہ نے 75سے زائدکشمیری سرکاری ملازمین کو اسی طرح کے الزامات کے تحت برطرف کیا ہے۔قابض حکام کے مطابق یہ کارروائی سرکاری اداروں میں آزادی پسند کشمیریوں اورانکے ہمدردوں کے خلاف جاری کریک ڈان کا حصہ ہے۔برطرف کے گئے ملازمین میں پولیس کانسٹیبل ملک اشفاق نصیر، محکمہ سکول ایجوکیشن کے ٹیچر اعجاز احمد اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے جونیئر اسسٹنٹ وسیم احمد خان شامل ہیں ۔