Live Updates

ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی،! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آگئی

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ٹوئٹر پر کپتان بننے کی مبارکباد بھی دے ڈالی، بورڈ تاحال خاموش

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 جون 2025 11:44

ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی،! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جون 2025ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔ 
گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!‘۔

 
 
مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ 
سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

 

باسط علی کی ٹوئٹ پر کئی کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

 
ٹیسٹ فارمیٹ میں قیادت کی تبدیلیوں کیلئے 2 نام زیر غور ہیں، جن میں سعود شکیل اور سلمان آغا کا نام سر فہرست ہے۔ 
نومبر 2023ء میں اوپنر شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم انکی قیادت میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 3 جیتے جبکہ 9 میں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔ 
اسی طرح آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے اور آخری پوزیشن پر آئی، جس کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹانے کی باز گشت سنائی دی۔ 
ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر م وجود ہے جبکہ آسٹریلیا، بنگلادیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات