ہمایوں خان کا سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش

یہ کارروائیاں پاکستان میں ہندوستان کی پراکسی ہیں جو ملک میں دہشت گردی پھیلا رہی ہے، ہمایوں خان

منگل 3 جون 2025 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان میں ہندوستان کی پراکسی ہیں جو ملک میں دہشت گردی پھیلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششیں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز خطرات کا سامنا کرتے ہوئے دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہیں۔

ہمایوں خان نے کہاکہ یہ کارروائیاں پاکستان میں ہندوستان کی پراکسی ہیں جو ملک میں دہشت گردی پھیلا رہی ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز لڑنے کے لیے پرعزم ہیں، ملک میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔