Live Updates

مودی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیاں،بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی

منگل 3 جون 2025 20:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) مودی سرکار کی انتہاء پسند اور پیچیدہ معاشی پالیسیوں کے باعث بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جنتا دل (سیکولر) کے رکن ممبر گوڑا کمارا سوامی نے مودی کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسلا نے بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، ٹیسلا کا یہ فیصلہ مودی سرکار کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش بھاری ٹیرف اور پیچیدہ قانونی ضوابط کی وجہ سے ٹیسلا نے یہاں فیکٹری لگانے سے گریز کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں سرمایہ کاری کا ماحول متنازعہ ہو چکا ہے اور بڑی عالمی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری سے ہچکچا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسلا کا یہ فیصلہ مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، اور ٹیسلا جیسی بڑی کمپنی کے اس فیصلے سے بھارت میں روزگار کے مواقع بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا رخ کرنے سے گھبراتے ہیں۔ ٹیسلا جیسی بڑی کمپنی کا بھی بھارت میں سرمایہ کاری سے انکار مودی حکومت کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات