کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈاکووں کی شناخت عادل اور جنید کے نام سے کی گئی ہے ،پولیس حکام

منگل 3 جون 2025 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)کراچی میں سائٹ اے پولیس نے بدھ بازار کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عادل اور جنید کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس نے زخمی ڈاکووں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔