Live Updates

صدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کی ایوان صدرکشمیر ہاؤس میں تفصلی ملاقات

منگل 3 جون 2025 21:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) صدرآزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات پر تفصیلی اور جامع بریفنگ دی اور ادارہ میں جاری تعلیمی، ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات یکسو کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو کیڈٹ کالج پلندری کو میں نے شروع کیا تھا اور آج یہ تناور درخت بن چکا ہے اور میری خواہش ہے کہ کیڈٹ کالج پلندری کا شمار پاکستان کے بہترین کیڈٹ کالجز میں ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں ادارے میں بہتری لانے کے لئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں رکھی جانی چاہیے اور تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں اپنے ہر طرح کے تعاون کابھرپور یقین دلایا۔اس موقع پرپرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری میں خطاب کی دعوت دی جو صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات