Live Updates

بھارتی کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا اہم دورہ روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی،طارق فاطمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کو خط بھی حوالے کر دیا

منگل 3 جون 2025 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) بھارتی کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا اہم دورہ روس ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی،طارق فاطمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کو خط بھی حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے بھی ٓگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں توانائی، کنیکٹیویٹی، تجارت پر بات چیت ہوئیطارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا اور جنوبی ایشیا میں حالیہ صورتحال بارے آگاہ کیا ۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پانی کی بہاؤ کو کم کرنے اور سندھ معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور نیو سٹیل ملز کے قیام سمیت دیگر اہم منصوبوں پر خصوصی زور دیا۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگری میں مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے روس ایس سی او کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبے میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات