Live Updates

بھارت میں سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی آر ایس ایس کی سازش بے نقاب

منگل 3 جون 2025 20:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت میں سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی سازش بے نقاب ہو گئی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک بھارتی سکھ نے ایک ویڈیو میں جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا آر ایس ایس کا بھانڈا پھوڑ دیا جس سے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بھارتی سکھ نے بتایا کہ آپ کو جو دہشتگرد سکھ نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے۔بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کیے گئے نقلی سکھ ہیں۔ آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈرامہ بازی کر رہی ہے۔ بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں۔ آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کیے جائیں۔ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہاکہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت کار بھارت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات