Live Updates

ہمارے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام اور پارٹی کارکنان کے لیے کھلے ہیں،فضل حکیم خان یوسفزئی

بدھ 4 جون 2025 03:40

ؒپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمارے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام اور پارٹی کارکنان کے لیے کھلے ہیں دفتر آنے والے شہریوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی وژن کے تحت ان کے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

شہریوں کی شکایات اور مسائل کو نہ صرف سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے بلکہ ان کے حل کے لیے تمام دستیاب اور جائز وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر پشاور میں عوام اور پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ عوام اور پی ٹی آئی کارکنان ہماری اصل طاقت ہیں ہر شہری و کارکن کی عزت ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور پارٹی کا منشور ہر سطح پر عوامی فلاح، شفاف حکمرانی اور مقامی ترقی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن صرف سیاسی نمائندے نہیں بلکہ عوام کے حقیقی خادم ہیں جو دن رات اپنے علاقوں کی ترقی، نوجوانوں کی بہتری، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا محور ہے اور وہ ہر لمحہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہیں فضل حکیم خان نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تعمیر و ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انشائاللہ عوام کی دعاؤں اور حمایت سے ہم اپنے وعدے پورے کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات