Live Updates

پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں منظر عام پر آگئیں

لیگ کے اگلے 2 سیزن دسمبر، جنوری میں کروائے جانے کی خبریں گرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 جون 2025 12:06

پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں منظر عام پر آگئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کے انعقاد کیلئے ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔ 
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقبل میں پی ایس ایل 2026ء اور 2027ء کیلئے نئی ونڈو تلاش کررہا ہے۔ 
حالیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کو دسمبر 2025ء سے جنوری 2026ء کے درمیان شیڈول رکھنے کی تجویز ہے تاکہ لیگ کو دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس سے ٹکراؤ سے بچایا جاسکے۔

 
اسی طرح 12ویں ایڈیشن کیلئے ممکنہ تاریخیں جنوری اور فروری 2027ء کے درمیان ہوسکتی ہیں۔ 
پی ایس ایل کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں حتمی نہیں ہیں، ان میں بین الاقوامی شیڈول کے مطابق تبدیلی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

2026ء میں ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی تعداد 8 ہونے کا بھی امکان ہے تاکہ ٹورنامنٹ کو زیادہ مقبولیت دی جاسکے۔

 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 2026ء ایڈیشن کے دوران پشاور کو نمائشی میچز کی میزبانی بھی دے گا کیونکہ رواں سیزن اسٹیڈیم کی حالت زار بہتر نہ ہونے باعث میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ 
واضح رہے کہ رواں برس چیمئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آگے بڑھادیا تھا جس کے باعث ایونٹ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے متصادم ہوگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات