چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر منی ٹرک درخت سے ٹکرا گیا،ڈرائیورجاں بحق ،ساتھی زخمی

بدھ 4 جون 2025 12:45

چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر منی ٹرک درخت سے ٹکرا گیا،ڈرائیورجاں بحق ،ساتھی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) قومی شاہراہ پر منی ٹرک درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیورجاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ اڈا دادفتیانہ کے قریب ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا جس سے منی ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے لگے درخت سے ٹکرا گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور نصیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی عادل زخمی ہوگیا ،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378