ایف آئی آر کی بنیاد پر شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار

بدھ 4 جون 2025 13:57

ایف آئی آر کی بنیاد پر شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام کالعدم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی آر کی بنیاد پر شہری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس انوار حسین نے شہری شاہد جاوید خالد کی درخواست پر بدھ کو سماعت کی ۔عدالتی حکم پر پنجاب کے سیکرٹری ہوم نور الامین مینگل عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ نے اپنی مرضی ہی کرنی ہے تو آئین و قانون کی کیا ضرورت ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار تعاون نہیں کر رہا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہر مقدمے میں ایسی کارروائی کے لیے لکھا جاتا ہے، وکیل وفاق نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے 571 افراد کے خلاف کارروائی کے لیے لکھا، جبکہ 106 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں۔