Live Updates

بلدیہ عظمیٰ لاہور کے بجٹ 26-2025کا 17ارب 80کروڑ روپے کا تخمینہ

وزیراعلی لاہورڈویلپمنٹ پروگرام 1 کھرب 37 ارب کے ورک آرڈر کی باقاعدہ منظوری بجٹ کاحصہ

بدھ 4 جون 2025 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) بلدیہ عظمیٰ لاہور کے بجٹ 2025-26 کا تخمینہ 17 ارب 80 کروڑ ہو گا، وزیراعلی لاہورڈویلپمنٹ پروگرام 1 کھرب 37 ارب کے ورک آرڈر کی باقاعدہ منظوری بجٹ کاحصہ قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرمیں نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے بلدیہ عظمی لاہور نے 3ارب روپے بجٹ میں مختص کئے۔غیرترقیاتی بجٹ کاحجم13ارب رکھا گیا ہے۔

تنخواہ اور پنشن کی مد میں 7.5 ارب روپے رکھے گئے۔یوٹیلیٹی بلزکی مد میں 2 ارب روپے کی رقم رکھی گئی۔ ریگولیشن سمیت فیلڈآ پریشنل گاڑیوں کے لئے 1 ارب رکھے گئے۔ سالانہ تقریبات کی مد میں 1 ارب رکھے گئے،مرمتی کام کی مد میں 1ارب روپے رکھے گئے۔سوئمنگ پول رجسٹریشن فیس 1لاکھ روپے کر دی گئی۔نقشہ فیس کی مد میں 40کروڑ کا اضافی متوقع ہے،پنجاب حکومت نی1ارب 10کروڑ کے گرانے کی خصوصی منظوری دی،پنجاب میونسپل سروسز کی سکیموں کے لئے 1ارب روپے رکھے گئے،22شعبوں کے ذریعے آمدن سے 12ارب موصول ہوئے،محکمہ فنانس سے 1ارب 92کروڑ کی غیر ترقیاتی گرانٹ موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے لئے 10کروڑ رکھے گئے،لوکل بورڈ پنجاب کی سروس چارجز کی مد میں 30کروڑ رکھے گئے،سپورٹس کی سرگرمیوں کے لئی2کروڑ50لاکھ ،تشہیری مہم کے لئی5 کروڑرکھے گئے،سرکاری عمارات کی تزئین وآرائش کے لئے 20 کروڑ روپے رکھے گئے،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے 70 کروڑ روپے رکھے گئے،فلٹریشن پلانٹس کے لئے 5کروڑ رکھے گئے۔بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ ارب اور فیول اخراجات کے لئے 50کروڑ مختص کئے گئے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات