Live Updates

بھارتی پولیس نے رام بن میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

بدھ 4 جون 2025 17:15

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع رامبن کے علاقے دھرم کنڈ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے سیکشن 25کے تحت علی محمدنامی شخص کی 1کنال 11مرلہ زرعی اراضی ضبط کر لی۔ قابض حکام کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں مذکورہ جائیدادکی فروخت یا منتقلی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔چند دن پہلے پولیس نے ضلع رامبن کے علاقے گول میں بھی دو جائیدادیں ضبط کرلی تھیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات