ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی

بدھ 4 جون 2025 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے عیدالاضحی کے موقع پر زائد کرایہ وصولی پر انتباہ جاری کرتے ہوئے غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تسلسل میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کے ہمراہ کوہاٹ اڈہ کا معائنہ کیا تاکہ عیدالاضحی سے قبل کرایوں کی منصفانہ وصولی اور ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

معائنے کے دوران مسافروں نے موجودہ کرایوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ٹرانسپورٹرز کو زائد کرایہ وصولی سے باز رہنے اور ٹرانسپورٹ کی مناسب دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے سخت ہدایات اور وارننگ جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ کوہاٹ روڈ پر غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں مقررہ کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :