Live Updates

کھیلوں کا کھویا وقار بحال کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ

بدھ 4 جون 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے کہاہے کہ کھیلوں کا کھویا وقار بحال کرنا اولین ترجیح ہے، سیف گیمز کا پاکستان میں انعقاد یادگار ہوگا، ٹاپ ایتھلیٹس کی ٹریننگ پر فوکس ہے۔ سیف گیمز سے کھیلوں کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں آنیوالے سپورٹس جرنلسٹوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

یاسر پیرزادہ نے کہاکہ سیف گیمز کی میزبانی قومی وقار کا معاملہ ہے اور ہم انفراسٹرکچر، تربیت، اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے تمام عالمی معیار کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوے بتایا کہ جدید سہولیات کی فراہمی کیل?یاپ گریڈیشن کا عمل جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنائ اللہ، اوروفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کی قیادت میں کھیلوں کے احیائ اور فروغ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی تربیتی کیمپس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جن میں اب جدید کوچنگ، غذائی منصوبہ بندی اور نفسیاتی معاونت شامل کی جا رہی ہیجبکہ ٹیلنٹ کی تلاش، سرکاری اسکولز اور کالجز کو سپورٹس سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ملاقات کرنیوالے رسجا وفد میں عبدالمحی شاہ، شکیل اعوان، ذوالفقار بیگ، ناصر نقوی، شاکر عباسی، افضل جاوید، شہریار خان، ارفع فیروز ذکی، اویس عباسی، اصغر مبارک اور کرن خان شامل تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات