Live Updates

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی سر کو بی تک امن قائم نہیں ہو گا: سردارطارق بگٹی

بدھ 4 جون 2025 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) سول سو سا ئٹی فورم پاکستان کے زیراہتمام لاہور پر یس کلب میں بلو چستان کی موجودہ صور تحال پر سیمینار کاسول سو سا ئٹی فورم پاکستان کے سر پر ست اعلی پروفیسر اسحاق میو نے انعقاد کیا جس میں بلو چستان اسمبلی کے سا بق رکن سردار محمد طار ق بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سا بق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد رانجھا،بریگیڈیر(ر) ظفر یا سین بابر ، پرو فیسر فائزہ ذوالفقار،ڈاکٹر جمال سعید،چوہدری شہزاد جواہرسمیت دیگر نے بھی بطور مہمان شرکت کی،بلو چستان اسمبلی کے سا بق رکن سردار محمد طار ق نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلو چستان میں فتنہ الہندوستان کی مکمل سر کو بی تک امن قائم نہیں ہو گا،حکومت بلو چستان کی تعمیر تر قی پر تو جہ دے اور بلین ڈالر پر مبنی ادو یاتی پودوںسے استفادہ حا صل کیا جائے،فتنہ الہندو ستان پاکستان کے دشمنو ں کی طرف سے گور یلا وار اور دہشتگردی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ بلو چستان میں میرانی ڈیم کی طر ز پر چھو ٹے چھوٹے ڈیم بنا ئے جا ئیں تاکہ پورے بلو چستان میں زرعی انقلاب بر پا ہو سکے،پاکستان اور بلو چستان کی سا لمیت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے کراچی کی طرز پرروٹ لیوپر پاکستان رینجر کو اختیارات دئیے جا ئیں، انہو ں نے کہاکہ بلو چستان میں فتنہ الہندوستان کا مقابلہ کرنے کیلئے مقامی افراد کا تعاون حا صل کرنے کیلئے لو کل یو نین کونسل کی سطح پر ایک سے زائد نمائندوں کو ریا ستی اداروں سے منسلک کیاجائے ، پرائیویٹ ملیشایا کو سرکاری قوا نین کے تحت لا یا جائے۔

بلو چستان میں جو لو گ ملک سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں ان سے کسی بھی قسم کی رعا یت نہ بر تی جائے دہشتگردی کے خا تمے کیخلاف ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دہشتگردی کیخلا ف افواج پاکستان کی تمام کاراوئیوں کی مکمل حمایت کر تے ہیں اور پاکستان کی حفا ظت کیلئے اپنی جا نین قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات