
چوہدری شافع حسین سے پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
دوبئی میں ہونے والے کبڈی کے ورلڈ کپ اور روایتی کھیل کبڈی کے فروغ پر بات چیت
بدھ 4 جون 2025 20:47
(جاری ہے)
کبڈی کے ورلڈ کپ کے انعقاد اور پاکستان کی جیت پر چوہدری شافع حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کبڈی کے روایتی کھیل کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کئے،کبڈی کے کھیل میں میرٹ کو فروغ دیا جس کے باعث پاکستان پہلی بار کبڈی کا ورلڈ کپ جیتا۔ رواں سال کبڈی کا عالمی کپ دوبئی میں کرایا جائے گا۔اس ایونٹ میں پاکستان،بھارت،ایران اوردیگر ممالک کی کبڈی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کبڈی روایتی کھیل ہے جسے رولز کے مطابق ہی آگے بڑھایا جائے گا۔ ادارے ڈسپلن کے ساتھ ہی چلائے جا سکتے ہیں۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علم میں لائے بغیر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائے گئے۔خلاف قانون کروائے گئے انتخابات کی غلطی کو تسلیم کیا گیا اور انہیں منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی۔قواعد وضوابط سے ہٹ کر کروائے گئے انتخابات کو منسوخ کرکے پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ باہمی مشاورت کے ساتھ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی ہے۔سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ممالک کے مابین روابط بہتر کئے جاسکتے ہیں۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہاکہ کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے۔صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن افتخار حسین نے کہاکہ کبڈی کے کھیل کے فروغ میں چوہدری شجاعت حسین اور ان کے خاندان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔پنجاب کی کبڈی کی ترقی کے لئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر سایہ دن رات کام کیا جائے اور۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائے گا۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طاہر وحید،فنانس سیکرٹری خواجہ حسن رضا اور دیگر عہدیداران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.