Live Updates

حکومت تحصیل و ضلعی مفتی کی خالی آسامیوںپر تعیناتیوں کو یقینی بنائے ،ْقاری خلیل قادرِ

بدھ 4 جون 2025 21:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) تنظیم المدارس اہلسنت آزادکشمیر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری خلیل احمد قادری نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیرآمدہ بجٹ میں آزاد کشمیر بھر میں 17 تحصیل مفتی جبکہ پانچ ضلعی مفتی کی خالی آسامیوںپر تعیناتیوں کو یقینی بنائے ،ْ تجوید القرآن ٹرسٹ کے قراء کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ،ْ قاضی صاحبان کو ججز کے برابر مراعات دی جائیں ،ْ محکمہ اموردینیہ میں ڈی جی کی آسامی تخلیق کر کے مذکورہ آسامی پر مفتی نذیر قادری کو تعینات کیا جائے ،ْ نئے رہائشی مدارس کو زکواة کا اجراء کیا جائے جبکہ جن مدارس میں تعداد زیادہ ہے ان کی زکواة میں اضافہ کیا جائے ،ْ طلباء و طالبات کے مدارس میں کمپیوٹر سمیت سلائی مشینیں بھی دی جائیں ،ْ محکمہ اوقات سے مدارس اہلسنت کو بھی فنڈز دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مساجد کو دو سو یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنا احسن اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی مفت فراہمی کا دائرہ کار مدارس تک بڑھایا جائے ۔ حکومت محکمہ امور دینیہ کیلئے بجٹ کا خطیر حصہ مختص کر کے مذکورہ ضلع و تحصیل مفتی کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی کی آسامی پر علامہ نذیر قادری کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ دیگر محکمہ جات کی بانسبت یہ محکمہ سب سے زیادہ ریونیو اگھٹا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیرنے تجوید القرآن ٹرسٹ کے قراء کیلئے ڈبل تنخواہ کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا جس پر نظرثانی ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ مدارس دینیہ اسلام کے قعلے ہیں جہاں سے طلباء علم دین حاصل کر کے اپنی مدد آپ کے تحت ریاست کے طول و عرض میں خدمات کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت مذکروہ مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے نفاذ کو یقینی بنائے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات