Live Updates

کمشنرراولپنڈی کی عیدالاضحی کے موقع پر زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت

جمعرات 5 جون 2025 00:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر عیدالاضحی کے موقع پر زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں۔شہریوں کی سہولت اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

کمشنر نے کہا کہ مسلسل نگرانی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی اپنی گنجائش سے زائد مسافر سوار نہ کرےجبکہ ہر گاڑی میں کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔اڈہ مالکان کو بھی کرایہ نامے نمایاں طور پر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی کی ونڈ سکرین پر چسپاں ہونا ضروری ہے۔ زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کی شکایات پر فوری کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن نمبر 051-9274843 پر درج کرا سکتے ہیں۔عید کے دنوں میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات