ایرانی حکام نے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں کےقتل کے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 5 جون 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نےسیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہریوں مجاہد اور محمد فہیم کے افسوسناک قتل کے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصلیٹ متعلقہ ایرانی حکام سے فعال رابطے میں ہیں جو ضروری معاونت اور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ضروری انتظامی اور قانونی تقاضے پورے ہوتے ہی میتوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :