Live Updates

ہندوتوا تنظیمیں آر ایس ایس اور بی جے پی کشمیریوں کے خلاف نفرت بھڑکا رہی ہیں ، روح اللہ مہدی

جمعرات 5 جون 2025 12:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) بھارت کےغیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اوربھارتیہ جنتا پارٹی کشمیریوں کے خلاف نفرت بھڑکا رہی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا سید روح اللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کے خلاف نفرت اور دشمنی کے جذبات بھڑکانے پرہندوتوا تنظیموں پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو دشمن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے دہرادون، نئی دلی اور چندی گڑھ میں کشمیریوں پر حملوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کے حالیہ واقعات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان حملوں کا مقصد کشمیریوں کو تنہا کرنا اور ایک خطرے کے طورپر پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آغا روح اللہ نے کہاکہ ہندوتوا تنظیمیں کشمیریوں کے حقوق پر بھی حملہ آور ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں سرکاری ملازمین کی حالیہ برطرفی پر قابض انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے ان برطرفیوں کی وجوہات اورقانونی بنیاد پر سوال کیا۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام کو بتانا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیرمیں اختیار کس کے پاس ہے اور یہ فیصلے کون کر رہاہے۔لداخ کی صورتحال کے بارے میں روح اللہ مہدی نے واضح کیاکہ کارگل کو مسلسل نظر انداز کیا جارہاہے۔ کارگل اورلہہ کے عوام کی اکثریت 2019سے پہلے کی حیثیت اور حقوق کی بحالی چاہتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات