غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید

جمعرات 5 جون 2025 12:26

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) غزہ میں جمعرات کی صبح اسرائیلی حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اے ایف پی نے غزہ کی شہری دفاع کی ایجنسی کے ترجمان محمود بسال کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعرات کی صبح سے جاری حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایسے علاقے کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر شہری جنوبی شہر خان یونس میں پناہ لئے ہوئے تھے اور غزہ شہر اور دیر البلاح کے مرکزی قصبے میں مکانات تھے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے 4,335 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس کے بعد غزہ میں جنگ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 54,607 ہو گئی ہے۔