بھارتی سٹوڈنٹ میگھا ویموری کا فلسطین پر بات کرنا جرم بن گیا

جمعرات 5 جون 2025 13:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)امریکی یونیورسٹی میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ المعروف ایم آئی ٹی میں ایک بھارتی سٹوڈنٹ کے غزہ کے موضوع پر تقریر کی اجاز ت نہ ملنے کا واقعہ اس کے دیگر سٹوڈنٹ ساتھیوں کے لیے ہمت کا باعث بن گیا ہے۔ اسے کہتے ہیں سب تدبیریں الٹی ہو جانا۔

(جاری ہے)

'میڈیارپورٹس کے مطابق'ایم آئی ٹی' نے بھارتی سٹوڈنٹ میگھا ویموری کو اسرائیل کے ساتھ یونیورسٹی کے تعلقات کی مذمت کی تھی۔

مگر ایم آئی ٹی نے میگھا ویموری کو ایسے خیالات رکھنے اور ان کا اظہار کرنے پر گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔اب میگھا ویموری کانام اپنے ملک بھارت میں فلسطین سے محبت کرنے والے سٹوڈنٹس کے درمیان ہمت کی ایک علامت بن کر گونج رہا ہے۔ بھارت کے سٹوڈنٹس اس واقعے کی وجہ سے کہنے لگے ہیں کہ اس واقعے نے انہیں فلسطین کے لیے کھڑے ہونے کی ترغیب دے دی ہے۔حوصلہ مل گیا ہے۔