غزہ جنگ کے باوجود 2024 میں اسرائیلی اسلحے کی ریکارڈبرآمد

اسرائیل نے مسلسل چوتھے سال اسلحہ فروخت میں ہر سال اضافہ دیکھا ہے،وزیردفاع

جمعرات 5 جون 2025 13:51

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)اسرائیل جس نے غزہ میں اپنی طویل ترین جنگ میں تین مختلف قسم کے دفاعی نظام آزمائے ہیں اور اس کے باوجود سات اکتوبر 2023 کے القسام راکٹ حملے کو روکنے میں دقت میں رہا ہے سال 2024 کے دوران سب اسلحہ برآمد میں ماضی سے آگے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اپنے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کے علاوہ امریکہ سے بھی دفاعی نظام منگوایا ہے۔

اس وقت اسرائیل میں تین طرح کے دفاعی نظام بروئے کار ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ حوثیوں کے میزائل حملے پھر بھی تل ابیب اور یروشلم تک پہنچ جاتے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے عوام کو یہ خبر سنائی ہے کہ اسرائیلی اسلحے کی مانگ میں کمی نہیں آئی ہے۔وزیر دفاع کاٹز کے مطابق 2024 کے دوران اسرائیل نے پہلے برسوں کے مقابلے میں دوسرے ملکوں کو زیادہ اسلحہ فروخت کیا ہے۔ یہ اسلحہ 14.7 ارب ڈالر کا فروخت کیا گیا ہے۔ اگرچہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے عوامی حلقوں میں سخت تنقید کی جاتی رہی۔ کاٹز کے مطابق اسرائیل نے مسلسل چوتھے سال اسلحہ فروخت میں ہر سال اضافہ دیکھا ہے۔