
یومِ عرفہ، ایامِ حج کا سب سے مبارک دن ہے،حافظ احمدعلی
جمعرات 5 جون 2025 22:20
(جاری ہے)
اس دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص رحمت نازل فرماتا ہے اور ان کے گناہوں کو معاف کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور امت اپنی کوتاہیوں، بے عملی اور ظلم پر خاموشی پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کرنی چاہیے۔رانا محمد صابر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانانِ اسلام کو چاہیے کہ وہ یومِ عرفہ جیسے مقدس دنوں کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنی زندگیوں کو دینِ اسلام کے مطابق ڈھالیں۔ آج کے دن ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، مظلوموں کا ساتھ دیں گے، اور دین کی سربلندی کے لیے جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم، امت مسلمہ کی کمزوری اور عالمی ضمیر کی بے حسی کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ اسرائیل ایک غاصب اور ظالم ریاست ہے، اور اس کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات رکھنا دین اسلام اور امتِ مسلمہ سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے، فلسطینی عوام کی بھرپور سفارتی، اخلاقی اور ممکنہ انسانی مدد کو یقینی بنائے اور امت مسلمہ کی قیادت کا کردار ادا کرے۔رانا محمد صابر نے کہا کہ جے یو آئی یوتھ ونگ کے نوجوان ہر سطح پر امت کی بیداری، دینی شعور کی بقا اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ عرفہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ دین کے لیے قربانی، اتحاد، اخلاص، اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ عرفہ، قربانی، توبہ اور اخلاص کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت یاد دلاتا ہے، جو اللہ کی رضا کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوئے۔ آج امتِ مسلمہ پر جو آزمائشیں، جنگیں، اور بحران نازل ہو رہے ہیں، وہ ہماری غفلت، گناہوں، اور مظالم پر خاموشی کا نتیجہ ہیں۔ اللہ کے غضب سے بچنے کا واحد راستہ سچی توبہ، ایمان کی تجدید، اور دینِ اسلام پر مکمل عمل ہے۔حافظ احمد علی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ ہم ظالموں کی حمایت یا ان پر خاموشی کے گناہ سے توبہ کریں۔ اللہ سے ڈریں، اس دن سے ڈریں جب کوئی جان کسی دوسری جان کے کام نہیں آئے گی۔ انہوں نے امت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جو ظلم جاری ہے، وہ صرف اہلِ فلسطین کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ درد ہے۔ معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں پر صہیونی درندوں کا ظلم، انسانیت کا بدترین المیہ اور عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ظالم و غاصب ریاست ہے، جس کی حمایت یا اس سے تعلق رکھنا دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف ہے۔ قرآن و سنت ہمیں ظالموں کے خلاف کھڑے ہونے اور مظلوموں کا ساتھ دینے کا درس دیتے ہیں۔ جو لوگ اسرائیل سے دوستی کی بات کرتے ہیں، وہ درحقیقت اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمنوں کے ساتھ صف بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے ریاستِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دوٹوک اور عملی اقدامات کرے۔ فلسطینیوں کی حمایت صرف بیانات تک محدود نہ ہو بلکہ ہر ممکن سفارتی، اخلاقی اور انسانی مدد کی جائے۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی فورمز پر اسرائیلی دہشت گردی کو بینقاب کرے، اور امتِ مسلمہ کی قیادت کا کردار ادا کرے، کیونکہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ریاست ہے جس پر امت کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔آخر میں حافظ احمد علی نے پوری امت کو سچی توبہ، رجوع الی اللہ، اور دین پر استقامت کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت کو بیداری، اتحاد، اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہونے کی جرات عطا فرمائے، اور مظلوموں کو فتح و نصرت سے ہمکنار فرمائے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.