
جماعت اسلامی کی پوری طاقت کسانوں کی پشتی بان ہی:۔ لیاقت بلوچ
کسانوں پر ظلم بند کیا جائے۔سردار ظفر حسین، چوہدری منظور گجر، میاں رشید منہالہ، عابد میو
جمعرات 5 جون 2025 22:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا درست معاوضہ، سستی کھاد، معیاری بیج اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زراعت کا شعبہ ترقی کرے۔
سردار ظفر حسین چوہدری نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا، ملک خود کفیل نہیں ہو سکتا۔ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے زراعت پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی قرضوں پر سود ختم کیا جائے اور کسان دوست پالیسیوں کا اعلان کیا جائے۔چوہدری منظور حسین گجر نے کہا کہ مہنگی بجلی، کھاد اور کیڑے مار ادویات نے کسان کی کمر توڑ دی ہے۔ کسانوں کی نمائندہ تنظیم کے طور پر کسان بورڈ پاکستان ہر فورم پر کسانوں کی آواز بنے گا۔میاں رشید منہالہ نے کہا کہ کسان صرف فصل نہیں اگاتا، بلکہ وہ ملک کی غذائی خودکفالت کی ضمانت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ زراعت کو صنعتی شعبوں کے برابر اہمیت دے۔صدر لاہور عابد حسین میو نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے کسان ہر میدان میں متحرک کردار ادا کریں گے اور کسان بورڈ پاکستان کی قیادت کے شانہ بشانہ چلیں گے۔تقریب میں کسانوں کے دیرینہ مسائل، موجودہ زرعی بحران اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.