Live Updates

15 اسکواڈرن ’کوبراز‘ کے قیام کا تاریخی دن، پاک فضائیہ کی پہلی فضائی فتح کی یاد تازہ

جمعرات 5 جون 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاک فضائیہ نے 15 اسکواڈرن ’کوبراز‘ کے قیام کے تاریخی دن کے موقع پر اس کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 15ویں اسکواڈرن کوبراز 5 جون 1956ء کو پی اے ایف بیس ماڑی پور پر قائم کیا گیا تھا، جو پاک فضائیہ کی عملی قوت اور جنگی صلاحیتوں کی مضبوط بنیاد بنا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس اسکواڈرن نے 1959ء میں ایک عظیم کارنامہ انجام دیا جب راوت کے قریب 47 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر بھارت کا کینبرا طیارہ مار گرایا، یہ ناصرف پاکستان کے دفاع کا مظہر تھا بلکہ پاک فضائیہ کی پہلی فضائی فتح بھی قرار دی جاتی ہے۔پاک فضائیہ نے اسکواڈرن کے تمام افسران اور جوانوں کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات