
حکومت پنجاب نے ماحولیاتی بہتری کیلئےاہم اقدامات کئے ، وزیر اعلیٰ مریم نواز
جمعرات 5 جون 2025 22:00
(جاری ہے)
تحفظ ماحولیات کیلئے پلاسٹک مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا جو سنگل یوز پلاسٹ پر پابندی یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پلاسٹک بنانے اور بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن شروع کی گئی۔
سموگ کے سدباب کیلئے پہلی مربتہ عالمی معیار کے مطابق گاڑیوں کی امیشن ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن شروع کی گئی۔پنجاب میں امیشن ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن کے تحت لاکھوں گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ماحولیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے 50ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن نصب کیے جا چکے ہیں۔ عوام میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے شعور و آگاہی کیلئے شہروں اور دیہات میں کلائمیٹ لیڈر شپ، ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوان سرگرم عمل ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کیلئے جی آئی ایس سکواڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے پٹرول کے معیار کے چیکنگ کیلئے چار فیول ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے۔ دھول مٹی سے بچائو کیلئے زیر تمیر عمارتوں پر سپرنکلر سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جارہی ہے۔ پہلی مرتبہ دریاں اور برساتی نالوں پر پانی کا معیار چیک کرنے کیلئے 15واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔ شجرکاری، ری سائیکلنگ اور ای بائیک کے ذریعے وزیراعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام سے ماحولیاتی فوائد حاصل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ماحولیاتی آگاہی اور شعور کی بیداری کیلئے محکمہ تحفظ ماحول اور موسمیاتی تبدیلی میں پہلا سٹریٹجک سیل قائم کیا گیا ہے۔ ماحول کے تحفظ میں کامیاب اقدامات کی بدولت ای پی اے نے پنجاب کو پاکستان کی پہلی ای ایس او سرٹیفائیڈ ایجنسی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں عوامی فیڈ بیک کیلئے پہلی مخصوص ہیلپ لائن 1317قائم کی گئی ہے۔ سموگ روکنے کیلئے 2000 سے زائد انڈسٹریل یونٹس میں امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب اور تمام یونٹس کی ای میپنگ کی جارہی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹوں کے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ماحولیاتی عہد کو عملی اقدام میں تبدیل کرنے کیلئے پانچ ڈویژن میں انوائرمنٹل ڈویژنل آفس قائم کر دیئے گئے ہیں اور چار نئے ڈویژنل آفس قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری محکموں میں انوائرمنٹل سوشل سیف گارڈ ٹریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عوام کی سہولت کیلئے گرین پنجاب ایپ بھی قائم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں الیکٹرک بس سروس شروع کر دی گئی، تمام ڈویژن میں مزید 1100الیکٹرک بسیں مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں وہیکلز کیلئے خصوصی چارجنگ سٹیشن بنائے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کی کرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وفاقی حکومت کابجلی کے بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کرک کے علاقہ گرگری میں ایف سی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا کی کرک میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت ، 3 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف
-
گورنر خیبرپختونخوا کی پشاور میں کار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت ،پولیس انسپکٹر علی حسین سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
-
نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا
-
عمران خان نے تمام آفرز مسترد کر کے حقیقی آزادی کا علم بلند کیا ہے، اسد قیصر
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
وزیراعلیٰ نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو انسانیت سے غداری قرار دے دیا
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.