Live Updates

لاہور ، قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی حفاظت کے موضوع پرسیمینار

جمعرات 5 جون 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) لاہور میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی حفاظت کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوجین وسترو تھے جبکہ پاکستان ٹیزیز ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری فہیم ، آل پاکستا ن قصاب ایسو سی ایشن کے صدر حاجی شہزاد ملک، یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمیل سائنسز کے ماہرین، فلاحی تنظیموں کے نمائندگان اور سوسائٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور، ڈاکٹر اظہر نذیر نے قربانی کی کھالوں کو پیشہ ور قصابوں سے اتروانے اور قربانی کی کھالوں کوباحفاطت مستحقین تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکا نے محکمہ لائیو سٹاک لاہور کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کے سیمینارزمستقبل میں بھی منعقد کئے جانے چاہئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات