
"سمارٹ آئی ایپ "کا بھرپوراستعمال،پچھلے پانچ ماہ کے دوران اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران گرفتار
جمعرات 5 جون 2025 23:20
(جاری ہے)
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کے مطابق بجاش نیازی کے جھوٹے پروپیگنڈہ کی حقیقت یہ ہے کہ نیا زی بس سروس کے منیجرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے ساتھ پچھلے ماہ دو بار ایس ایچ او کے ساتھ میٹنگز ہوئیں جن میں ہدایت دی گئی کہ ہر مسافر کا ٹکٹ اس کے قومی شناختی کارڈ پر جاری کیا جائے۔
(تصویری ثبوت دستیاب ہیں)۔اس کے علاوہ تمام بس سروسز کے متعلقہ منیجرز کے ساتھ ایس پی اور ڈی ایس پی دفاتر میں بھی میٹنگز ہوئیں جن میںٹریول آئیسافٹ ویئر کی اپڈیٹ اور مینٹیننس کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ لاہور نیا زی بس سروس کی طرف سے "ٹریول آئی ایپ"پر اشتہاریوں اور مفروران کی اطلاعات میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے ریکارڈ کی جانچ ضروری تھی تاکہ دیکھا جا سکے کہ کیا وہ"ٹریول آئیکے SOPsکے مطابق ٹکٹ جاری کر رہے ہیں یا نہیں، لیکن بس سروس کے مالک نے مزاحمت کی اور مقامی پولیس اور ایس ایچ او پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ایس ایچ او شیراکوٹ نے 10مئی2025 کو چارج سنبھالا، لہذا ایک ماہ پہلے پیسے وصول کرنے، رشوت لینے یا کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ 04-06-2025 کو جاری کردہ ٹکٹوں کے تصویری ثبوت موجود ہیں جن میں کئی ٹکٹ ایک ہی نام اور CNICپر جاری کیے گئے جو کہ"ٹریول آئی"سافٹ ویئر کی خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل خاص طور پر عید کی تعطیلات کے دوران اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی گرفتاری میں رکاوٹ بنتا ہے کیونکہ یہ مجرمان اسی سروس کا استعمال کرتے ہوئے سفر کرتے ہیں۔تمام بس سروسز والے اپنی تمام سواریوں بشمول خواتین کے شناختی کارڈ چیک کرتے ہیں اور سسٹم میں اندراج کرتے ہیں۔ نیازی بس سروس کی طرف خواتین کے شناختی کارڈ نہ دکھانے کا عذر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ تمام سواریاں مکمل تعاون کرتی ہیں، سواریوں خاص طور خواتین کی آڑ میں چھپ کر اشتہاریوں و مفروران کو موقع فراہم کرنا جرم کی سرپرستی کے مترادف ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بدمعاشی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی آڑ لے کر پولیس کوکارِسرکارسے روکنے کی کوشش کی گئی۔ عید کے دنوں میں اشتہاریوں اور مفروران کو پکڑ کر پولیس اپنے شہریوں کو محفوظ بناتی ہے مگر مفاد پرست عناصر کاروبار کی آڑ میں کسی بڑے سانحہ کی وجہ بن سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.